16 مارچ، 2011، 5:05 PM

حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے بحرین میں سعودی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے

حزب اللہ لبنان نے بحرین میں سعودی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے

حزب اللہ لبنان نےاپنے ایک بیانجاری کیا ہے جس میں بحرین میں عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الانتقاد خبری سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی حزب اللہ لبنان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں بحرین کے ہمسایہ ممالک  کے ذریعہ بحرینی عوام کے قتل عام پر سخت تشویش کا اظءار کیا گيا ہے حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان عوام کے پرامن مظاہروں کے خلاف طاقت اور سکیورٹی کارروائیوں کی  شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی مداخلت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا حزب اللہ نے بحرین کے بارے میں امریکی مؤقف پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے بحرین میں مداخلت کے لئے سعودی کو ہری جھنڈی دکھائی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ علاقائی ممالک میں اپنے اتحادیوں کے خلاف عوامی لہرکو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

News ID 1275781

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha